❮Reading❯ ➷ ایک دن کی بات Author Uxi Mufti – Dolove.info

ایک دن کی بات عکسی مفتی کی زنبیل
یہ کتابوں کی ان چند معدود اقسام میں سے ہے جو حرفِ آغاز سے حرفِ آخر تک دلچسپی سے پڑھی جاتی ہیں۔ بقول عکسی مفتی انہوں نے صوفیاء کرام کے حکایتی اندازِ بیاں سے خوشہ چینی کی ہے اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے چھوٹے چھوٹے واقعات سے زندگی کے مشکل حقائق سمجھانے کی سعی کی ہے جو اس کتاب کی صورت میں سامنے ہے۔
عکسی مفتی کے افکار اور اندازِ بیان پر اپنے والد ممتاز مفتی کی چھاپ بہت گہری اور بہت واضح ہے۔ اس کتاب کا انداز بھی ممتاز مفتی کی آخری کتاب تلاش ایسا ہے یعنی یہ کتاب آپ سے بات کرتی ہوئے محسوس ہوتی ہے۔ ۔ ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ یہ عکسی مفتی کی اورل ناریشن ہے جسے ان کی ایک طالبہ نے مرتب کیا ہے۔
کتاب میں درج بعض یاداشتیں ایسی ہیں کہ پڑھ کر پڑھنے والا انگشت بدنداں رہ جائے کہ کتنی بھرپور زندگی ہے جو صاحبِ کتاب نے گزاری۔ جیسے ٹلہ جوگیاں کے ویرانوں میں ایک سپیرے سے عکسی مفتی کو ناگ منی اور گیدڑ سنگھی ملنا۔ چیکوسلواکیہ جیسے لادین ملک میں خدا کی طرف رحجان کا آغاز ہونا اور ڈارک میجک سے واسطہ پڑنا۔ لوک ورثہ بنانا اور اس کے بعد آنے والی مشکلات۔ مشہور لوک گائک محمد طفیل کی دریافت۔ قدرت اللہ شہاب سے آخری ملاقات۔ اپنی بیماری کے سلسلے میں تھل کے صحراوں میں ایک ان پڑھ حکیم سے ملاقات جس نے عکسی مفتی کا چہرہ دیکھ کر بیماری بتا دی۔ ۔ ۔ بہت ساری باتیں آج کے شکی اذہان کے لئے شاید ٹو گڈ ٹو بی ٹرو ہوں مگر خیر۔ ۔ ۔ (خود مجھے بھی شک ہے بائی دا وے)۔
ایک بات جس سے دل میں عکسی مفتی کی عزت بڑھی وہ یہ کہ عکسی اپنے ملک اور اپنی ثقافت کے بارے میں اغیار کے سامنے معذرت خواہانہ یا کمتر انداز نہیں رکھتے، نا ہی ایک ضدی اور جاہلانہ احساسِ برتری کا شکار ہیں جو سوچ کو پدرم شاہ بود کے قالین سے نہیں اترنے دیتی بلکہ ایک بہت متوازن تفاخر رکھتے ہیں جس میں دوسرے بھی آپ کے برابر ہو سکتے ہیں۔ ظاہر ہے ایسے لوگ زیادہ نہیں ہمارے ہاں۔
یاداشتوں کے شوقین کبھی ہلکی پھلکی وقت گزاری کے لئے عکسی مفتی کی یہ زنبیل ضرور کھولیں۔ Amazing Book, ایک دن کی بات Author Uxi Mufti This Is Very Good And Becomes The Main Topic To Read, The Readers Are Very Takjup And Always Take Inspiration From The Contents Of The Book ایک دن کی بات, Essay By Uxi Mufti. Is Now On Our Website And You Can Download It By Register What Are You Waiting For? Please Read And Make A Refission For You


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *